’جینے دو کراچی مارچ‘ نے ثابت کردیا کراچی جاگ رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر مرزا فرحان بیگ نے شاہراہ فیصل پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں عوام کی فقیدالمثال شرکت اور مارچ کی تاریخی کامیابی پر اہل کراچی بالخصوص کورنگی لانڈھی کے عوام سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ فیصل پر کراچی کے عوام کا سمندر امڈ آیا تھا۔ جینے دو کراچی مارچ کی کامیابی اس بات کا اعلان ہے کہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کیلیے اب جاگ اٹھے ہیں۔ جینے دو کراچی مارچ عوام کے دلوں کی آواز تھا، کراچی کے عوام نے اپنے شہر کے مستقبل اور اپنے تحفظ کیلیے جینے دو کراچی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے حکومت کے ظالمانہ اور جابرانہ رویے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور آئندہ سندھ اسمبلی پر بھی تاریخی دھرنا اور احتجاج کر کے اہل کراچی کے حقوق اب سندھ کے حکمرانوں سے چھین کرلیں گے۔ قبضہ میئر مرتضیٰ وہاب کو گھر بھیجنے تک ہمارا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ کراچی کے کے عوام
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔