شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ماہِ شعبان کی پندرہویں رات (شب برأت) آج منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ مساجد میں شب برأت کے حوالے سے روح پرور اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں علمائے کرام شب برأت کی فضیلت بیان کریں گے۔ مساجد میں صلوٰۃالتسبیح، محافل ذکر و نعت، درود شریف اور خصوصی دعائوں کااہتمام کیا جائے گا۔ شہر کی بیشتر مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ مساجداور گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی۔ گھروں میں نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں میں جاکر اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ان کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ مسلمان اپنے رب کے حضو ر گناہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات و بلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت کیلیے خصوصی دعائیں کریں گے۔ قبرستانوں کے باہر بڑی تعداد میں گلاب‘ اگربتی‘ عرق گلاب اور دیگر اشیاء کی فروخت کیلیے عارضی اسٹالز لگائے جائیں گے۔ قبرستانوں کے باہر مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلیے سبیل اور رہنمائی کیمپس لگائے جائیں گے۔ بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئی قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکائو کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔