سندھ اسمبلی‘پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف ر پورٹر) پی ٹی آئی کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع۔یہ قرارداد پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد اویس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظربندی کے خلاف جمع کرائی ۔قرارداد میں سندھ پولیس کی جانب سے سیاسی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی محمد اویس کا کہنا ہے کہ یکم فروری 2026ء سے سندھ بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں شروع کی گئی ہیں، پرامن سیاسی کارکنوں کی گرفتاری آئین پاکستان کی صریح خلاف ورزی ہے،غیر قانونی گرفتاریوں نے بنیادی انسانی و جمہوری حقوق کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تھری ایم پی او کے غلط استعمال کو سیاسی انتقام اور آمرانہ ہتھکنڈہ بنایا گیا ہے، تھری ایم پی او کے تحت نظربندی عوامی امن نہیں بلکہ سیاسی دباؤ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ محمد اویس نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کی فوری رہا کیا جائے،کراچی سمیت پورے سندھ میں سیاسی کارکنوں کے خلاف تمام پولیس آپریشنز فوری روکنے کے احکامات دیے جائیں،غیرقانونی گرفتاریوں اور تشدد میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات کی جائے، پر امن شہریوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر آزاد، شفاف اور غیرجانبدار انکوائری کرائی جائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے آئینی اور جمہوری حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے، سندھ میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے کے کارکنوں کارکنوں کی
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔