چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی و چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ، ان کی نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ، سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی توفیق الدین صدیقی، امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، نائب امرامنصور فیروز اور محمد عمران، سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع کورنگی انجینئر نوید اختر، ضلعی نظم کے اراکین، منتخب بلدیاتی نمائندے، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکانے عبدالجمیل خان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ اور ضلعی نظم نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی و چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان کے لیے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔