میاں بیوی کی لڑائی کاسب سے زیادہ اثر بچوں پر پڑتا ہے‘جسٹس مندوخیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-08-16
اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ جب میاں بیوی لڑتے ہیں تو بچوں کاستیاناس ہوجاتاہے اورلڑائی کاسب سے زیادہ اثر بچوں پر پڑتا ہے۔اتنا ظلم تو نہ کریں کہ والد سے بچی کی ملاقات نہ کرائیں۔ وکیل سپریم کورٹ میںکیسز کی مناسب تیاری کرکے آیا کریںجبکہ عدالتی حکم پر بچی کی کمرہ عدالت میں اپنے والد سے ملاقات کرائی گئی ۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 2رکنی بینچ نے پیر کو سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 1میں کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے16سالہ بچی کے خرچ اوراہلیہ کے حق مہرکی ادائیگی کے معاملہ پر ایبٹ آباد کے رہائشی محمد کامران کی جانب سے ساجدہ بی بی اوردیگر کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے محمد نعیم علی بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ مدعاعلیہ کی جانب سے عدالت کی جانب سے مقررکردہ خاتون وکیل پیش ہوئیں۔ درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ بچی کے خرچ اور پانچ تولے حق مہر کامعاملہ ہے، ماتحت عدالت نے 8ہزارروپے بچی کاخرچ مقررکیا اور ایپلٹ کو رٹ نے 15ہزار روپے کردیا، فیملی کورٹ نے 5تولے حق مہرکی ادائیگی کے معاملہ پر دعویٰ مسترد کیاتاہم ایپلٹ کورٹ اور ہائی کورٹ منظور کرلیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں، کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں،اے این ایف کیا کررہا ہے ، ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیئے جاتے ہیں،ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کیساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،ملزمہ کے وکیل نے عدالت کے رو برو اے این ایف ریڈکی سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی،عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دیدیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وکیل نے کہاکہ واضح دیکھا جا سکتا ہے اے این ایف اہلکار منشیات لے کر گھر آیا، خودمنشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایاگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔
اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کردی،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آ رہے ہیں،وکیل اے این ایف نے کہاکہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کئے گئے ریڈ کی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ اے این ایف کے 10اہلکار تھے مگر 2لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں؟ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی،وکیل احسن بھون نے کہاکہ گارڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیاگیا ہے،
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں ،خداکا خوف کریں، کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں،اے این ایف کیا کررہا ہے ، ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیئے جاتے ہیں،ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کیساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جوانی ہمیشہ نہیں رہتی، کچھ خیال کیا کریں۔سپریم کورٹ نے 5لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظورکرلی۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
مزید :