جاپان: شدید برفباری سے 28 افراد ہلاک 300 زخمی، سڑکیں بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
جاپان میں شدید برف باری کے باعث 28 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی، سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی جاپان کے شہر میں 5 فٹ 5 انچ برف باری ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں بھی 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔
حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی، خیال رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔