data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے تجارت، کان کنی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پیش رفت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس میں مستقبل کی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے عالمی سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فعال سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان عالمی سطح پر نئے اقتصادی مواقع حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے، جس کا مقصد تجارت، زراعت اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں موجود رکاوٹوں کو کم کرنے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں معدنی وسائل کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی گئی، جہاں پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس “پراسپییکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026” میں شرکت پر بھی بات چیت کی گئی۔

حکام کے مطابق اس کانفرنس میں شرکت پاکستان کی معدنیات کو عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے اجاگر کرنے اور پاکستانی کان کنی کمپنیوں کو کینیڈین ماہرین سے جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی۔

زرعی شعبے میں تعاون کے حوالے سے بھی دونوں ممالک نے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدید فارمنگ، جینیٹکس اور بیماریوں کے کنٹرول کے ذریعے پیداوار اور معیار بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ ماہرین کے مطابق اس تعاون سے نہ صرف پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ برآمدات کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

توانائی کے شعبے میں بات کرتے ہوئے کینیڈین سرمایہ کاری کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں اہم قرار دیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ سرمایہ کاروں کو بروقت منظوری اور واضح قوانین کی فراہمی اعتماد سازی کے لیے ناگزیر ہے۔

ملاقات میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستان کی حالیہ اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری دوست اقدامات قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ ایس آئی ایف سی اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور پاکستان کو عالمی اقتصادی نظام میں ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان کی

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف