ایم اے پرائیوٹ امتحانات کا شیڈول جاری، 13فروری سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
(زبیر رشید) اردو یونیورسٹی کراچی نےا ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، امتحانات 13فروری 2026ء سے شروع ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق اردو یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام ایم اے پرائیوٹ سال اول و دوئم کے امتحانات 13فروری 2026ء سے شروع ہونگے۔ایم اے سال اول کے امتحانات صبح 10بجے تا دوپہر ایک بجے اورایم اے سال دوئم کے امتحانات دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان ہونگے ۔
ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟
امتحانی مرکزایم ایس سی بلاک، گلشن اقبال، کراچی اور امتحانی مرکز وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں میں ہونگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اردو یونیورسٹی کراچی امتحانات شیڈول امتحانات امتحانات امتحانات امتحانات کے امتحانات ایم اے
پڑھیں:
کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔
جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔