مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کا ٹارگٹ ملا ہوا ہے: بہن بانی پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
بانی نے جیل میں کہا تھا جا کر ان کو بتاؤ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کردیا جائے گا، علیمہ خان - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کا ٹارگٹ ملا ہوا ہے۔ بانی نے جیل میں کہا تھا جا کر ان کو بتاؤ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کردیا جائے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ انکی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں، مجھے نہیں لگتا مشال یوسفزئی بانی کی خیرخواہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے جیل میں کہا تھا جا کر ان کو بتاؤ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی جس کے بعد سے اب تک بانی کی کوئی اطلاع نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق گزشتہ منگل کو اڈیالا آکر پتہ چلا، میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی کس نے کی؟ میں آج بھی کہتی ہوں یہ خبر توجہ ہٹانے کیلئے لیک کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا، میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں، انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اگر ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے یہ ہمارے ساتھ یہی کریں گے۔ ہمیں بانی کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے۔ یہ خوفزدہ ہیں اسی لیے کہتے ہیں کہ ملاقات نہیں ہوگی۔
راولپنڈی علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ملاقات نہیں.
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت سے متعلق ہمیں آج تک کسی نے کوئی اطلاع نہیں دی، بانی نے پہلے ایک مرتبہ آنکھ میں مسئلے کا ذکر کیا تھا، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بلڈ سیمپل لیا تھا لیکن جیل والوں نے روک دیا تھا، جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ جو بھی ٹیسٹ ہوگا پمز میں ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم سے جیل والوں نے بانی کی فائل لے لی تھی، اس وقت پمز اسپتال میں ہمارے ایک ڈاکٹر گئے لیکن انہیں رپورٹ دکھائی تھی، دی نہیں تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ عمران خان کی صحت کی حالیہ رپورٹ انہوں نے خود نکالی ہے، اگر یہ رپورٹ جاری کرنے میں ملوث نہ ہوتے تو 3، 4 لوگ جن کے پاس رپورٹ تھی معطل ہوچکے ہوتے۔
علیمہ خان کے وانٹ گرفتاری کی تعمیل کروالی گئیدوسری جانب 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے میں ایس ڈی پی او نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروالی ہے۔
ڈی ایس پی نے ماربل فیکٹری ناکہ پر علیمہ خان سے عدالتی وارنٹ کی تعمیل کرائی، علیمہ خان نے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر دستخط کرکے تعمیل کی۔
26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں عدم حاضری پر دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ اے ٹی سی نے عدم حاضری پر علیمہ خان کی ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ا ئی وارنٹ گرفتاری مشال یوسفزئی علیمہ خان کا انہوں نے کہا تھا بانی کی کہا کہ کے بعد نے کہا
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :