یہ ممکن ہی نہیں کہ خدا ایران کی مدد نہ کرے، شیخ نعیم قاسم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
یوم ولادت حضرت امام زمانہ (ع) اور ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے حوالے سے اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے تاکید کی ہے کہ ایران کیساتھ خدا ہے اسی لئے اسنے نہ صرف ہمیشہ امریکہ و اسرائیل کا بھرپور مقابلہ کیا ہے بلکہ وہ اُنہیں شکست دینے میں بھی کامیاب رہا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حضرت امام زمانہ (عج) کے یوم ولادت کے روز منعقدہ، امام مہدی(ع) مدارس کے 33ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے درمیان امام مہدی (عج) سے متعلق عقیدے پر تاکید کی اور اس عقیدے کو اہل تسنن اور اہل تشیع کا مشترکہ موضوع قرار دیا۔ اپنے خطاب میں قرآن کریم اور احادیث نبوی (ص) کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امام مہدی (عج) کے ظہور کا موضوع عالم اسلام کے متفقہ اصولوں میں سے ایک ہے اور اس الہی وعدے پر ایمان، مومنین کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کی قوت دیتا ہے جبکہ ہمیشہ ہی آفات و مشکلات کے درمیان خدائی نصرت کا وعدہ موجود رہتا ہے۔
سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے اس موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کی 47ویں سالگرہ کا حوالہ بھی دیا اور اسے عصری تاریخ کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے، امام خمینی (رہ) کی قیادت اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایران، "تاج میں جڑے ایک قیمتی نگین" کے مانند دنیا بھر میں درخشاں ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ خدا ہے.
اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مزاحمت؛ زمین اور قومی خودمختاری کے دفاع کے حق سے پیدا ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور لبنانی عوام اپنی سرزمین، وجود اور آزادی کے راستے کے دفاع کے مرحلے میں ہیں جبکہ انہیں ایک وجودی خطرے کا سامنا ہے نہ کہ صرف وقتاً فوقتاً ہونے والی متعدد جارحیتوں کا!! حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اندرونی تفرقہ پیدا کرنے اور معاشرے کو خوفزدہ کرنے پر مبنی دشمن کی کوششوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی ریجیم کا اصلی ہدف لوگوں کو ہتھیار ڈالنے اور مزاحمت ترک کر دینے پر مجبور کرنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ثابت قدم رہنا یعنی دشمن کو انکار اور پیچھے نہ ہٹنا، کوئی ٹیکٹیکل انتخاب نہیں بلکہ قومی دفاع کا ایک بنیادی اصول ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے سرزمین کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کو ایک قومی و مشترکہ ذمہ داری قرار دیا اور تاکید کی کہ دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون یا ہتھیار ڈالنے کے لئے دباؤ، نہ صرف قومی موقف سے ہٹنا ہے بلکہ اسے ملک کے عوامی مفادات سے خیانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے مزاحمت کی جانب سے ان تمام فریقوں کے ساتھ گفتگو کے لئے آمادگی پر زور دیا کہ جو جارحیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں، اور اعلان کیا کہ حزب اللہ لبنان، جارحیت کو پسپا کرنے اور قومی خودمختاری کو نافذ کرنے کے طریقوں پر مشاورت کے لئے تیار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے دیتے ہوئے تاکید کی کے لئے کہا کہ اور اس
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ