نریندر مودی نے ایپسٹین فائل اور اڈانی کی وجہ سے امریکہ کیساتھ سمجھوتہ کیا، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایپسٹین فائل میں بہت سے حقائق سامنے آنا باقی ہیں، اسلئے مودی امریکہ کے مطالبات مان رہے ہیں اور وہ کسی نہ کسی طرح دباؤ میں آکر سمجھوتہ کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایوان میں بولنے سے روکا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار کسی اپوزیشن لیڈر کو اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی پر شدید دباؤ ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ہندوستان کے کسانوں اور زراعت کے شعبے کو کافی نقصان پہنچے گا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ایپسٹین فائل اور امریکہ میں اڈانی کے خلاف چل رہے کیس کی وجہ سے مودی پر دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپسٹین فائل میں بہت سے حقائق سامنے آنا باقی ہیں، اس لئے مودی امریکہ کے مطالبات مان رہے ہیں اور وہ کسی نہ کسی طرح سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی گھبرائے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا "کل رات نریندر مودی نے (امریکہ-بھارت) تجارتی معاہدے پر دستخط کئے، جو پچھلے کچھ مہینوں سے تعطل کا شکار تھا، وہ شدید دباؤ میں ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی شبیہ داغدار ہوسکتی ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہمارے وزیراعظم کی شبیہ داغدار ہوگئی ہے، عوام کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ پہلی بار صدر کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ نریندر مودی نے اس تجارتی معاہدے میں آپ کی محنت بیچ دی ہے کیونکہ ان کی شبیہ داغدار ہوگئی ہے، انہوں نے ملک کو بیچ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی خوفزدہ ہیں کیونکہ ان کی شبیہ بنانے والے ہی اب اسے خراب کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے مطابق اڈانی کو امریکہ میں ایک کیس کا سامنا ہے، جو دراصل خود مودی کے خلاف مقدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپسٹین فائلوں میں اور بھی بہت کچھ ہے جو امریکہ نے ابھی تک جاری نہیں کیا ہے، اس سے بھی دباؤ ہے، یہ دو بڑے پریشر پوائنٹس ہیں، ملک کو یہ سمجھنا چاہیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کی شبیہ رہے ہیں
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔