رواں سال میٹرک امتحانات میں یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس نافذ نہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں ’’یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس‘‘ (یو ای ایس) کا اطلاق نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مکمل تیاری نہ ہونے کے سبب رواں سال میٹرک کے امتحانات اپنے سابقہ پیٹرن پر لیے جاسکتے ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ فسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کسی بھی اہم اکیڈمک فیصلے پر عجلت میں عملدرآمد نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ DCAR کی جانب سے ریویو کرنے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اس کا این او سی جاری تو کردیا گیا تھا تاہم فی الحال سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ یہ جانتے ہیں کہ یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس کیا ہے اور نہ ہی سندھ کے کسی بھی بورڈ کی جانب سے اس کی کوئی تیاری کی گئی ہے جبکہ تاحال اس سلسلے میں نویں اور دسویں کے ماڈل پرچے تک جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
تعلیمی افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب اسکول اساتذہ ہی یہ نہیں جانتے کہ یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس کیا چیز ہے اور اس نظام کے تحت امتحانی پرچے کس پیٹرن پر اور کیسے بنیں گے تو وہ کس طرح انتہائی محدود وقت میں سندھ کے لاکھوں طلباء و طالبات کو اس پیٹرن کے تحت امتحانی پرچوں کے لیے تیار کرسکیں گے؟ جبکہ میٹرک کے امتحانات میں ممکنہ طور پر اب پونے 2 ماہ باقی ہیں اگر پیشگی تیاری اور ہوم ورک کے بغیر یو ای ایس کے تحت امتحانی پرچے تیار کیے گئے تو اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ نظام طلبہ کے لیے مشکل کھڑی کردے گا۔
افسر کے مطابق اس نظام کو آئندہ سیشن سے شروع کرنے اور 2027ء کے سالانہ امتحانات سے یو ای ایس کا اطلاق کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پہلے اس سلسلے میں ماڈل پرچے تیار ہونگے جس سے اسکولوں کو آگاہ کیا جائے گا اور اسکول انتظامیہ اپنے اساتذہ کو اس سلسلے میں ضروری تربیت دیں گے جس کے تناظر میں نویں اور دسویں جماعتوں کی سطح پر آئندہ سیشن میں اساتذہ mock امتحانات لیں گے جو طلبہ کے لیے ایک طرح سے سالانہ امتحانات کی تیاری ہوگی۔
واضح رہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 23 دسمبر کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے نویں اور دسویں میں’’بیالوجی، کیمسٹری،فزکس، ریاضی اور انگریزی‘‘ کے مضامین کے لیے یونیفارم ایکزامینیشن سلیبس اور ٹیبل آف اسپیسیفیکیشن کی این او سی جاری کی تھی جس کے تحت نویں اور دسویں میں ان مضامین کے امتحانی پرچے تیار ہونے تھے اور ایکزامینیشن ماڈل پیپر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذیلی ادارے سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومنٹ پروجیکٹ(ایس ایس ای آئی پی) کو جاری کرنے تھے جو جاری نہیں ہوسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ اسکول ایجوکیشن نویں اور دسویں کے تحت کے لیے
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔