وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف کی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، فریقین نے دفاعی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں پر زور دیا، ملاقات میں مشترکہ تربیت باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق مہمان معزز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔آذری نیول فورسز کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش سے آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت،غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار اسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت،غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس مشال یوسفزئی ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ عمران خان کی خیرخواہ نہیں، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خان وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے مزمل اسلم کی ملاقات ، جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون کی یقین دہانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان اور لیبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیول فورسز کی ملاقات

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

‎ سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔‎ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیاگیا ۔ 
‎‎‎ملاقات میں خیبرپختونخوا میں  انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔‎گورنر خیبرپختونخوا نے  صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے  وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
‎وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

  محسن نقوی  نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے 
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

‎‎

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے