سوئی سدرن کا سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
شبِ برات کے بابرکت موقع پر عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یہ اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 4 فروری 2026 کو صبح 3 بجے سے گیس فراہم کی جائے گی۔
سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رکھی جائے گی جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بھی گیس کی سپلائی معمول کے مطابق برقرار رہے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اسی لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شبِ برات کے دوران عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔