جماعت اسلامی کے تحت آج کشمیر کانفرنس،کل یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260204-01-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کراچی کے ذمے داران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حق،مسائل کے حل اور بااختیار شہری حکومت کے لیے 14فروری کو سندھ اسمبلی پر ’’احتجاجی دھرنے‘‘کو بھرپور اور مؤثر بنانے کے حوالے سے ضروری اقدامات،تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دھرنا ہر صورت میں دیا جائے گا،کراچی کے حق اور عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد اور حکومت کے خلاف مزاحمت و تحریک مزید تیز کی جائے گی، اجلاس میں 5فروری کو ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘بھی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ آج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘اورکل بروز جمعرات 5فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘نکالی جائے گی، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے اور ریاستی جبر وتشددکے شکار کشمیری عوام کی بھارت کے تسلط سے آزادی کی تحریک کی حمایت اور پشتیبانی جاری رکھی جائے گی اور آزادی کشمیر پر کوئی سودے بازی اور سمجھوتا ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔منعم ظفر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اہل کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں او ر ہزاروں شہدا کا لہو اس جنگ میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل کراچی کو ہرگز تنہا اورحکومت و حکمران پارٹیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 18سالہ بدترین دور حکمرانی نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا ہے،ایم کیو ایم بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ شریک جرم رہی ہے اور وفاق میں حکومت کرنے والی پارٹیاں بھی کراچی کی ابتر حالت اور تباہی کی ذمے دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پر قبضے اور وڈیرہ شاہی کا نظام اب مزید نہیں چلے گا، کراچی کے اداروں اور وسائل پر صرف کراچی کے عوام کا ہی حق ہے اور اہل کراچی اپنے حقوق کے لیے کسی سمجھوتے کو قبول نہیں کریں گے، اہل کراچی ایک طرف بجلی، پانی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کی تباہی، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی،سیوریج سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں تو دوسری طرف خونی ڈمپر و ٹینکر اور مسلح ڈاکوؤں کا نشانہ بن رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔