data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260204-08-18
کراچی(رپورٹ: واجد حسین انصاری) سانحہ گل پلازہ کو 18 روز گزر گئے ‘وزیراعظم نے کراچی کا دورہ تک نہیں کیا ۔ سانحہ گل پلازہ پر وفاقی حکومت کی لاتعلقی نے متعدد سوالات کو جنم دے دیا ۔ 80سے زاید قیمتی جانوں کے ضیاع اور اربوں روپے کے مالی نقصانات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ تک نہیں کیا اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کی داد رسی کے لیے کوئی اعلانات سامنے آسکے۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سانحہ گل پلازہ نے تاحال شہر کی فضا سوگوار کر رکھا ہے،اس المناک سانحے میں 80 سے زاید افراد جاںبحق ہوئے اور متعدد لاپتا ہیں ، کراچی کے اس تجارتی حب میں آتشزدگی کے باعث ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ اربوں روپے لگایا جارہا ہے۔سانحے کے بعد سندھ حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لیے مارکیٹ کی دوبارہ تعمیر اور جاں بحق افراد کے ورثا کو1 کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال سندھ حکومت کے اعلانات محض دعوؤں کی حد تک محدود ہیں اور ان پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے ۔ دوسری جانب اس سانحے پر وفاقی حکومت کے کردار پر کئی سوالات نے جنم دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف جنہوںنے پہلے ہی کراچی کو مکمل طور نظرانداز کیا ہوا ہے،اس واقعے کے بعد بھی انہوںنے کراچی آنے کی زحمت گوارا نہیں کی اور نہ ہی وفاق کی سطح پر متاثرین کی بحالی کے لیے کسی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا رویہ کراچی کے شہریوں کو اس سے متنفر کررہا ہے،شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اس سانحے پر متاثرین کی داد رسی کے لیے کراچی نہ آنا افسوسناک ہے۔شہرقائد پہلے ہی مسائل کے انبار میں گھرا ہوا ہے لیکن وزیراعظم نے منصب سنبھالنے کے بعد تاحال کراچی کا کوئی تفصیلی دورہ نہیں کیا ہے ۔ شہری حلقوں کے مطابق کراچی کو اس وقت وفاق کی مدد کی انتہائی ضرورت ہے۔حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اور مقامی قیادت بھی اپنی لیڈر شپ کو قائل کرنے سے قاصر ہے کہ ملک کے معاشی حب کی بحالی کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

واجد حسین انصاری سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ وفاقی حکومت متاثرین کی نے کراچی کراچی کا نہیں کیا نہیں کی کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار