حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو دھرنے کا دائرہ سندھ بھر تک پھیل سکتا ہے‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260204-08-24
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سانحہ گل پلازہ پرحکومتی مجرمانہ غفلت کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پرمنعقدہ پرامن جینے دوکراچی مارچ پر ٹیپوسلطان تھانے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر ذمے داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بوکھلاہٹ ،سیاسی انتقام اور بدترین فسطائیت قراردیا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہمرادعلی شاہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو پھر نہ صرف 14فروری کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا ہوگا بلکہ اس کا دائرہ کار پورے سندھ میں پھیل سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی خود کو سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار قراردیتی ہے مگر8فروری کے احتجاج کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پرسیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے لیکر پرامن جینے دوکراچی مارچ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرتک پیپلزپارٹی حکومت نے دورآمریت کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔جماعت اسلامی کو گرفتاریوں اورجھوٹی ایف آئی آرکے ذریعے ڈرایا جھکایا اوردبایا نہیں جاسکتا ہے۔ بدل دو نظام تحریک سے لیکرعوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ عوامی آواز دبانے کی ہرکوشش کو ناکام بنادیں گے، ایف آئی آرز سے جدوجہد نہیں رکے گی۔کراچی کے حقوق کی تحریک سے لیکر عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی،اعلان کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیاجائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔