درگاہ عبداللہ شاہ اصحابی کے عرس کے موقع پر ٹھٹھہ میں سرکاری تعطیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹھٹھہ (جسارت نیوز)درگاہ عبداللہ شاہ اصحابی کے عرس کے موقع پر ضلع ٹھٹھہ میں سرکاری اداروں کی تعطیل کے ساتھ ساتھ سیشن کورٹ ٹھٹھہ اور ماتحت عدالتیں بھی بند رہیں گی۔ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹھٹھہ محترمہ مشتری خانم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 387ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ضلع ٹھٹھہ میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔