اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سعودی عرب کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی درخواست کر دی۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معاشی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل حاصل کرنے کیلئے کریڈٹ ٹائم کو ایک سال سے بڑھا کر 2 سال یا اس سے زیادہ کیا جائے، حکومت کی درخواست پر معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے جو کہ جلد فائنل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل فیسیلیٹی رواں ماہ فروری 2026 تک مؤثر رہے گی، سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت ماہانہ 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو ملتے ہیں، معاہدے کے تحت یہ قسط فروری 2026 تک جاری رہے گی، اس معاہدے کے تحت گزشتہ سال کے آغاز پر ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کا آغاز ہوگیا تھا۔

قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سعودی حکام کو درخواست کی گئی کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو جاری رکھا جائے تاکہ بیلنس آف پیمنٹ کا پریشر نہ ہو اور ایکسٹرنل ادائیگیوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے ادائیگیوں کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے۔

معاشی ٹیم کا اہم وفد بھی سعودی عرب کے دورہ پر ہے جس کا مقصد پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مختلف منصوبوں پر سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے، سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس پاکستان کے پاس موجود ہیں، ان میں سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس کی میعاد دسمبر 2025 میں مکمل ہونے پر مزید ایک سال کیلئے رول اوور کرایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ 3 ارب ڈالر کی میعاد جون 2026 میں مکمل ہوگی، 3 ارب ڈالر کے ان ڈیپازٹس کی میعاد بڑھانے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ پہلے ہی بات چیت ہو رہی ہے۔

قصور: انسانیت شرما گئی، ملزم کی 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

وزارت خزانہ حکام کے مطابق 3 ارب ڈالر کا رول اوور کرانے میں ابھی وقت باقی ہے، لیکن رول اوور میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور اپنے وقت پر جب ڈیپازٹ میچور ہوگا تو رول اوور ہوتا رہے گا، مؤخر ادائیگیوں پر سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ ہر ماہ پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر ادا کر رہا ہے۔

ادھار تیل کی سہولت کیلئے فروری 2025 میں 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ملی تھی اور ہر ماہ کے دوران قسطوں میں رقم موصول ہوئی، اب فروری میں ملنے والی قسط موجودہ معاہدے کے تحت آخری قسط ہوگی اور آئندہ ماہ مارچ 2026 سے پاکستان قرض رقم کی واپسی شروع کر دے گا۔

ایران کی بڑی کامیابی، امریکا کو مذاکرات عمان منتقل کرنے پر رضامند کر لیا

ذرائع کے مطابق موجودہ معاہدے کے تحت 1اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو ایک سال کے دوران مل چکی ہے، پاکستان سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ سے اس سے قبل بھی یہ سہولت لے چکا ہے، اس کا مقصد ادھار تیل کی سہولت سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی لانا ہے، کیونکہ آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈز فیسیلیٹی قرض معاہدے کے وقت اس سہولت کو شامل کیا گیا تھا، ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں رہتے ہوئے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر قرض رول اوور اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت حاصل کرنے کیلئے معاہدے کو جاری رکھا جائے ۔

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا

پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب کی جانب سے فوراً حامی نہیں بھری گئی اور تعاون کیلئے وقت مانگا گیا ہے، باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ جو وفد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت کر رہا تھا اس کی اہم میٹنگز کے دوران سعودی حکام کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے اور سرمایہ کاری کیلئے مختلف تجاویز بھی زیرغور ہیں۔

حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے مسلسل اقتصادی تعاون کی تعریف کی، سعودی عرب کی جانب سے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کیلئے امکانات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، کیپٹن (ر)صفدر

ذرائع نے دنیا نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اگر ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہو جاتی ہے تو رواں سال سعودی عرب سے پاکستان میں 1اعشاریہ 2 ارب ڈالر آئیں گے اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت فروری 2027 تک جاری رہے گی۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سعودی عرب کی جانب سے معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کاری پاکستان کی کی درخواست کروڑ ڈالر بڑھانے کی کے درمیان کے مطابق ارب ڈالر رول اوور ڈالر کی بات چیت ایک سال کے ساتھ رہا ہے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان