گورنرخیبرپختونخوا کا پشاور اور نیویارک کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے کی منظوری کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور اور نیویارک کو سسٹر سٹی قرار دینے کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے تحت دونوں شہر معیشت، تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے، جبکہ نیویارک کے ساتھ سسٹر سٹی بننے سے نوجوانوں کے لیے نئے تعلیمی اور تکنیکی مواقع میسر آئیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق سسٹر سٹی کا درجہ ملنے سے صوبے کے لیے جدید صنعتوں میں روزگار کے مواقع تک رسائی بہتر ہو جائے گی۔
نیویارک کے میئر آفس نے خیبر پختونخوا کابینہ کے معاہدے کا مسودہ گورنر ہاؤس کو ارسال کر دیا ہے، جبکہ میئر آفس نے اس شراکت داری کو عالمی سطح پر شہری تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا ہے۔
پشاور اور نیویارک کے درمیان سسٹر سٹی کا اسٹیٹس قائم ہونے سے دونوں شہروں کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے اور تعلیم، ثقافت، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سسٹر سٹی
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔