سانحہ گل پلازا، جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ گل پلازا کی جوڈیشل انکوائری کےلیے جسٹس آغافیصل کو جج نامزد کردیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ گل پلازا کی تحقیقاتی سے متعلق صوبائی حکومت کے خط کا جواب دے دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن سانحہ گل پلازا کی تحقیقات اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا۔
خط میں کہا گیا کہ سانحے کی انکوائری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت کرے گی۔
سندھ حکومت نے 29 جنوری کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے خط لکھا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔