آئی سی سی نے عمران خواجہ کو پی سی بی سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی طرف سے بائیکاٹ کا اعلان پر آئی سی سی منتظمین پریشان ہیں۔ کرکٹ گورننگ باڈی نے پی سی بی کومنانے کی کوششیں شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر بات کریں گے۔
سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ عمران خواجہ پی سی بی سےٹی 20 ورلڈکپ کے معاملے پربات کریں گے اور رابطوں کی رپورٹ آئی سی سی کو دیں گے۔
تاحال اس معاملے پر آئی سی سی یا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم کرکٹ حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا گروپ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی میں بے چینی میں اضافہ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔