خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایاز صادق سے ملاقات، بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے کراچی میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات 7ویں سی پی اے ایشیا ریجنل کانفرنس اور دوسری مشترکہ سی پی اے ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا ریجنل پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں فوج اور عدلیہ مخالف گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی، سردار ایاز صادق
ملاقات میں پارلیمانی امور، بین الصوبائی روابط اور خطے میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری اداروں کے استحکام اور پارلیمانی سفارت کاری کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر کے پی اسمبلی ایاز صادق بابر سلیم سواتی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر کے پی اسمبلی ایاز صادق بابر سلیم سواتی ایاز صادق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔