Al Qamar Online:
2026-06-02@22:37:52 GMT

اداکارہ لائبہ خان کی شادی کے سب سے یادگار لمحات وائرل

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

اداکارہ لائبہ خان کی شادی کے سب سے یادگار لمحات وائرل

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ 

لائبہ خان ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل پاکستانی ڈرامہ اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ 

اداکارہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے، جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے، جن میں فیروز خان اور توبہ انور شامل ہیں۔

آج لائبہ خان کا برات کا ایونٹ کراچی میں ہوا، انہوں نے اپنی برات کے لمحات کی خوبصورت ویڈیو اور فوٹوشوٹ شیئر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خوبصورت سرخ لہنگا پہنا، جو سنہری تیلا اور دبکا ورک سے بھرپور تھا، ان کا انداز زیادہ تر کترینہ کیف کی برائیڈل لک سے متاثر لگ رہا تھا۔



اداکارہ لائبہ خان کے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی افواہ



مدینہ منورہ میں نکاح کرنے والی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل

لائبہ نے بھارتی اسٹائل کا برائیڈل لہنگا پہنا، جس کے ساتھ چو لی اور دوپٹہ روایتی بھارتی انداز میں ڈریپ کیا گیا تھا جب کہ جیولری بھی بھارتی اسٹائل کی تھی۔ 

یاد رہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات بھی پوسٹ کی تھیں، سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی شادی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے اور کئی غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں۔

 

جب سے لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، بعض افراد کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید کی جا رہی ہے اور منفی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ کے بارے میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل