کوٹ عبدالمالک میں مبینہ مقابلہ، ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک،دو ڈاکو پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
فیروزوالہ (نامہ نگار) پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے قریب مبینہ مقابلہ‘ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوریوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سواروں افتخار اور شبیر وغیرہ کو روک کر لوٹ لیا۔ اس دوران متاثرہ افراد نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، دوسرے ڈاکو نے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کر دی جو گولی اس کے ساتھی منیر عرف منیری اوڈھ کو جا لگی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو برج اٹاری کا رہنے والا تھا۔ فیکٹری ایریا (کوٹ عبدالمالک) پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔لاہور شرقپور روڈ پر واقع گاؤں مِلی والا کے شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تھانہ شرقپور پولیس کے حوالے کر دیئے۔ ڈاکووں نے راہگیروں کو لوٹنے کیلئے گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر فائرنگ کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی