واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مودی کی سرپرستی میں بھارت دنیا بھر میں سائبر فراڈ کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کی تحقیقات نے بھارت میں وسیع پیمانے پر ہونے والے سائبر جرائم کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے فراڈ کی تحقیقات کے دوران بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ رپورٹ کے مطابق تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد افراد کو نشانہ بنایا اور انہیں 48 ملین ڈالر سے زیادہ کا مالی نقصان پہنچایا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی جعل ساز خود کو امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ظاہر کرتے تھے اور ای میل، فون کالز اور پاپ اپ پیغامات کے ذریعے امریکی شہریوں کو ہدف بناتے رہے۔ امریکی حکام کی فراہم کردہ معلومات پر بھارتی ایجنسیوں نے کارروائی کرتے ہوئے جعل ساز گروہ کے چھ سرغنہ گرفتار کر لیے اور ان کے زیرِ استعمال سازوسامان بھی ضبط کر لیا۔

ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ جمی پال نے بھی بھارت میں قائم تین کال سینٹرز کے فراڈ نیٹ ورک ختم کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق غیر ملکی ریاستی اداروں کی جعلی شناخت کو بطور ہتھیار استعمال کرنا مودی حکومت کی سفارتی اور انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں منظم دھوکہ دہی کے حالیہ واقعات کمزور ریاستی نگرانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کو کھل کر بے نقاب کرتے ہیں۔

عالمی مبصرین کے مطابق مسلسل سامنے آنے والے فراڈ اسکینڈلز مودی حکومت کی ناقص حکمرانی اور اندرونی کمزوریوں کی علامت بن چکے ہیں، جس سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی