Islam Times:
2026-07-24@01:51:00 GMT

امریکا کا ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

امریکا کا ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کا منصوبہ بکھر رہا ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ یا تو ترکیہ مذاکرات ہوں گے یا بالکل کچھ نہیں ہو گا، ہم نے مقام کی تبدیلی کی درخواست پر غور کیا، لیکن پھر اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کی ایرانی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے ترکیہ کے بجائے عمان میں مذاکرات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کا منصوبہ بکھر رہا ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ یا تو ترکیہ مذاکرات ہوں گے یا بالکل کچھ نہیں ہو گا، ہم نے مقام کی تبدیلی کی درخواست پر غور کیا، لیکن پھر اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے امریکا کو رضامند کر لیا ہے، جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کیلیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کیلیے تیار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کیساتھ جوہری مذاکرات نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل