data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھتے ہوئے 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ چکی ہے، جس نے انسانی حقوق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 کیسز نمٹا دیے گئے تھے، تاہم ایک ہزار 547 افراد کے معاملات تاحال مختلف مراحل میں زیرِ تفتیش ہیں۔ ان کیسز میں کئی خاندان برسوں سے اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زیرِ تفتیش کیسز کی سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا میں ہے جہاں 970 افراد کے کیسز تاحال حل طلب ہیں، جبکہ پنجاب میں 211 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ بلوچستان میں لاپتا افراد کے 167 کیسز موجود ہیں، سندھ میں 145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیر میں 10 کیسز تاحال حل نہیں ہو سکے۔

ان اعداد و شمار نے لاپتا افراد کے مسئلے کی سنگینی کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ تحقیقات کو تیز، شفاف اور مؤثر بنایا جائے تاکہ برسوں سے جاری بے یقینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاپتا افراد کے افراد کے کیسز افراد کے کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی