اگر وزیراعلی کا 9مئی میں نام ہے تو حکومت ایکشن لے،گورنر فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، معرکہ حق میں ہم نے ہندوستان کو چار دن میں شکست دی۔خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، کشمیریوں پر ناروا ظلم ہوتا ہے، ہندوستان کے پاس کچھ نہیں صرف کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا کا ہر بچہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے اور وفاق کے درمیان دو اہم میٹنگز ہوئیں، کچھ برف پگھلی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلی کی میٹنگ امن خوشحالی کے لیے ہوگی، ایپکس کمیٹی کی اہم میٹنگ ہوئی ہے، خبریں آپ نے دینی ہیں وہاں کیا ہوا، آج انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے تصویر اور خبر جاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں سزا جزا نہیں، اگر نو مئی میں وزیراعلی کا نام ہے تو حکومت ایکشن لے، اگر ثبوت ہیں تو عدالتیں موجود ہیں، میں نہیں سمجھتا ہوں بچی نے جو سوال کیا وہ غلط ہے، اگر 13 سال کا بتا دیتے تو اچھا ہوتا کہ کیا کیا ہوا ہے۔گورنر نے کہا کہ بسنت کی دعوت نہیں دی جاتی، لوگ خود میلے میں جاتے ہیں، 8 فروری کو پنجاب بسنت منا رہا ہے، اپنے صوبے میں کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں بھی بسنت کی طرح ایونٹس کرنے چاہئیں، قیدی کو نہ چھڑا سکیں تو دکانیں اور روڈ بند کرنے کا کیا فائدہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 28ویں ترمیم کوئی گولا نہیں جو گرے گا، جب ڈرافٹ بنے گا تو ترمیم ہوگی، عید کے بعد ایک میلہ کریں گے، اس سے اچھا پیغام جائے گا، میں نے پہلے کہا تھا صوبائی حکومت کہتی ہے دہشتگردوں سے بات کریں، میں کہتا ہوں حکومت والے اپنے ہیں ان سے بات کرتے، اچھا ہوا وزیراعظم سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ وفاق تیراہ کے معاملے سے بری الذمہ نہیں، اس کی بھی ذمہ داری ہے، گندم کے حوالے سے مجھے نہیں پتا وزیراعلی نے بات کی ہے یا نہیں، اگر بات نہیں کی تو میں آج خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی20ورلڈکپ تنازع، اظہارِ یکجہتی پر شکریہ پاکستان، بنگلہ دیشی وزیر کھیل کا بیان ٹی20ورلڈکپ تنازع، اظہارِ یکجہتی پر شکریہ پاکستان، بنگلہ دیشی وزیر کھیل کا بیان بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی شہریوں سے گفتگو لاہور میں بسنت،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3روز کیلئے نوٹم جاری کردیا،پائلٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے نے کہا کہ

پڑھیں:

قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت کو لگتا ہے عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کیلئے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہم سے سوال کرنے کے بجائے حکومت سے جواب طلب کرے کہ عمران خان کو گزشتہ 7 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟ صحافی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جا کر اس قیدِ تنہائی کی وجہ پوچھیں، ہمارا خاندان کسی قسم کا سیاسی این آر او یا ریلیف نہیں مانگ رہا، قیدِ تنہائی کا خاتمہ عمران خان کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ گزشتہ 8 مہینوں سے عمران خان کو ذہنی و جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں چل رہا، اگر حکومت ہمیں جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو شوق سے ڈال دے، لیکن عمران خان کی آنکھوں کے علاج اور معائنے کے لیے انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں کے ماہر ڈاکٹرز سے ان کا طبی معائنہ کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق آرمی چیف کیوں عمران خان سے ملنے جائیں گے؟ وہ تو عمران خان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ ہی نہیں سکتے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ تمام باتیں بالکل جھوٹ ہیں، جب بھی حکومت کو لگتا ہے کہ عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کے لیے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، جبکہ حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے ووٹ چوری کریں گے اور عوام سمجھ جائیں گے کہ ان کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، تو پھر ان کا شدید ردعمل آئے گا، حکومت کبھی لاٹھی سے تو کبھی گولی سے عوام کو مارتی ہے، ووٹ چوری سے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ اس عام شہری کا حق مارا جاتا ہے جس کا وہ ووٹ ہوتا ہے، گلگت بلتستان میں بھی وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے جو عام انتخابات 2024ء میں کیا گیا تھا، وہاں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یاد رکھیں ظلم ہمیشہ وہی کرتا ہے جو اندر سے خود شدید خوفزدہ ہوتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آ کر یہاں بیٹھیں، جب قیادت آئے گی تو تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور تنظیم کے سینئر رہنما یہاں موجود ہوں گے، اگر پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اس فائنل کال پر بھی باہر نہیں نکلتی، تو پھر میڈیا اور عوام کا حق ہے کہ وہ ان رہنماؤں سے سوال کریں کہ وہ اپنے عظیم لیڈر کے لیے باہر کیوں نہیں آ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان