ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کوشاندار سلامی پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کوشاندار سلامی پیش کی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شان دار فضائی سلامی دیتے ہوئے پاکستان میں ان کا زبردست استقبال کیا۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے 5 فروری 2026 کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سلامی پیش کی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شان دار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لیا اور فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ازبکستان کے صدر کی دی گئی یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔پاک فضائیہ کا پروقار فضائی استقبال جذبہ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم شہباز شریف 13سے 15فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کرینگے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 28معاہدوں ، مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ڈبلیو ڈبلیو آئی یادگار کی مسماری کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، سی ڈی اے اگر وزیراعلی کا 9مئی میں نام ہے تو حکومت ایکشن لے،گورنر فیصل کریم کنڈی ٹی20ورلڈکپ تنازع، اظہارِ یکجہتی پر شکریہ پاکستان، بنگلہ دیشی وزیر کھیل کا بیانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ازبکستان کے صدر پاک فضائیہ کے طیاروں نے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :