بھارتی کھلاڑی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
سابق بھارتی کھلاڑی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کی حیران کن پیشگوئی کی ہے، جن کا بیان وائرل ہورہا ہے۔
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے امکانات کو روشن قرار دیا۔
ایشون نے کہا ہے کہ ان کی رائے شاید سب کو پسند نہ آئے، مگر وہ اسے خالصتاً کرکٹ کے زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ٹیم کی طاقت اور کمزوریوں دونوں پر کھل کر بات کی۔
ایشون کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اوپننگ جوڑی ہے، جس میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہوں گے جبکہ بابر اعظم مڈل آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاور پلے کے دوران جارحانہ بیٹنگ سے حریف بولرز پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
بولنگ کے شعبے پر بات کرتے ہوئے ایشون نے شاہین شاہ آفریدی کی پاور پلے میں کارکردگی کو سراہا اور بتایا کہ ان کا اکانومی ریٹ 6.
تاہم ایشون نے پاکستان ٹیم کی کچھ کمزوریوں کی نشاندہی بھی کی۔ ان کے مطابق بابر اعظم کا مڈل آرڈر میں جانا ایک بڑا امتحان ہوگا، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ڈیتھ اوورز میں کارکردگی مکمل طور پر تسلی بخش نہیں رہی۔ انہوں نے شاداب خان کی حالیہ فارم میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے بھی نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
اس کے باوجود ایشون کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے اور ابھرتا ہوا ٹیلنٹ اسے خطرناک بناتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سلمان علی آغا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کا اکثر ذکر نہیں کیا جاتا، مگر وہ کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جبکہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔