سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین توانائی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: گزشتہ روز ترک صدر طیب رجب اردوان نے سعودی عرب کا کامیاب دورہ کیا۔ جس میں دونوں ممالک کی قیادت نے ایک بہت بڑا توانائی معاہدہ طے کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب رجب اردوان نے اپنے ایک روزہ دورے پر جب سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر کا خیر مقدم کیا۔ جہاں شاہی محل آمد پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب کی مرکزی قیادت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سولر انرجی معاہدہ کیا گیا۔ معاہدے کے مطابق سعودی عرب ترکیہ میں 5 گیگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے لگائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔
مزید :