Jang News:
2026-06-02@23:40:22 GMT

بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بیرسٹر گوہر


فائل فوٹوز 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ملک و قوم کی بہتری اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا فیملی پر اگر کوئی جملے کسے گا تو پارٹی میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں، بہت ہوگیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا ان کی فیملی پر جملے کسنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ  کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کیلئے کوئی اور نہیں ملا سوائے ان کے خاندان کے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے، اس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، اگر میں چیئرمین ہوں تو ایک سیاسی ورکر کا بھی حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کرے،  میں نے بڑا واضح کہہ دیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کیخلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مشعال یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو میڈیا پر سیاست سے متعلق بات چیت سے منع کر رکھا ہے ، علیمہ خان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو یقیناً اے آئی جنریٹڈ ہوگی، اس لیے وہ اس پر کمنٹ کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

پڑھیں:

ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔

بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم