بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ملک و قوم کی بہتری اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا فیملی پر اگر کوئی جملے کسے گا تو پارٹی میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں، بہت ہوگیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا ان کی فیملی پر جملے کسنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کیلئے کوئی اور نہیں ملا سوائے ان کے خاندان کے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے، اس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، اگر میں چیئرمین ہوں تو ایک سیاسی ورکر کا بھی حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کرے، میں نے بڑا واضح کہہ دیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کیخلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مشعال یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو میڈیا پر سیاست سے متعلق بات چیت سے منع کر رکھا ہے ، علیمہ خان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو یقیناً اے آئی جنریٹڈ ہوگی، اس لیے وہ اس پر کمنٹ کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔