پولیس کے مطابق ناکے پر موٹر کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے لگے، جس پر تعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں ناکہ بندی کے دوران رکنے کے اشارے پر نہ رکنے والی گاڑی پر پولیس فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ناکے پر موٹر کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے لگے، جس پر تعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران طلحہٰ ولد منظور سکنہ سفید ڈھیری گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری راضی خان ولد گل خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک