اس وقت خیبر پختونخوا کو سب سے بڑا چیلنج امن و امان سے متعلق ہے، شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
فائل فوٹو۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی شفیع جان نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کو سب سے بڑا چیلنج امن و امان سے متعلق ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مدلل انداز میں اپنا مؤقف اجلاس میں رکھا۔
انھوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں تمام تحفظات پر کھل کر بات ہوئی، پاکستان کی ریاست کے خلاف جو ہتھیار اٹھائے گا اس سے بات نہیں ہوگی۔
شفیع جان نے کہا کہ ہم سے وعدہ ہوا تھا 7 سال میں 700 ارب روپے ملیں گے مگر 168ارب روپے ملے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی