عمران خان سے ملاقات کی کسی کو اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260206-1-1
راولپنڈی(مانیڑنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کسی بھی پارٹی رہنما کو اجازت نہیں ملی، بانی سے ملاقات کے دو رہنما جیل نہیں آئے، ملاقات کے لیے آنے والے چاروں رہنما واپس روانہ ہوگئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سینیٹر روبینہ ناز، ایم پی اے ذوالفقار بھٹی، وقار سندھو اور امجد علی شاہ اڈیالہ روڈ آئے تھے جن کو داہگل ناکے سے آگے جیل کی جانب جانے کی اجازت نہیں ملی، پارٹی کی ملاقات فہرست میں شامل میاں غوث اور ظاہر شاہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔اس موقع پر سینیٹر روبینہ ناز نے ایم پی اے ذوالفقار بھٹی اور ایم پی اے امجد علی شاہ کے ساتھ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔روبینہ ناز کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی کو غیر قانونی حراست میں 900 دن ہوچکے ہیں، ابھی تک ہمیں بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا، بانی کا بطور سابق وزیراعظم حق ہے، لیکن عدالتوں کے احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہورہی، ہم نے کبھی کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی، ہمارا لیڈر کہتا ہے فوج بھی ہماری ہے ملک بھی ہمارا ہے، ہمارا بیانیہ کبھی اسٹیبلشمینٹ کے خلاف نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بانی کی صحت پر تشویش برقرار ہے، بشری بی بی کی فیملی نے بتایا کہ بانی کو تکلیف ہے پہلے تکلیف ہوئی تو ان کو اسپتال لے جایا گیا، انھوں نے یہ نہیں کہا بانی کو تکلیف نہیں ہے، آپ لوگ کہہ رہے ہیں تکلیف نہیں ہے تو چھوڑیں ہمیں ہم ان کو مل آئیں ہماری تشویش برقرار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملاقات کے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار