Jasarat News:
2026-06-02@23:55:13 GMT

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 ہزار ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260206-1-2
اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک) سال 2025ء میں بہتر مستقبل کی تلاش میں تقریبا 4ہزار ڈاکٹر پاکستان چھوڑ گئے۔بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار پر مبنی گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک سے باہر جانے والے ڈاکٹرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ سال 3ہزار 800سے 4ہزار کے درمیان ڈاکٹر ملک چھوڑ گئے۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3دہائیوں تک پاکستان چھوڑنے والے ڈاکٹروں کی تعداد سالانہ چند سو پر مستحکم رہی مگر 2010ء کے بعد سے اس میں تیزی آئی اور 2025ء میں تقریبا 4ہزار ڈاکٹروں نے پاکستان چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے اسباب بھی واضح ہیں، جن میں کام کے ناقص حالات، ترقی کے محدود مواقع، سکیورٹی خدشات اور بہتر معیارِ زندگی کی تلاش شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر طبی ماہرین کی شدید طلب بھی پاکستانی ڈاکٹروں کو بیرونِ ملک جانے پر راغب کر رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان چھوڑ

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے