Daily Pakistan:
2026-07-24@01:19:37 GMT

نواز شریف نے بھی بسنت منانے کا پروگرام بنالیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

نواز شریف نے بھی بسنت منانے کا پروگرام بنالیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی بسنت کی بعض تقاریب میں حصہ لیں گے، نواز شریف نے ایک دن اندرون شہر میں بسنت منانے کا پروگرام بنایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ہے وہاں نواز شریف پرانی یادوں کو تازہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف لاہوری کلچر کے دلدادہ ہیں اور بسنت کے حوالے سے انہوں نے خاص کردار ادا کیا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے وہ اس تگ و دو میں رہے کہ محفوظ بسنت کیسے منائی جائے اس دوران انہوں نے پنجاب کے کلچر سے دلچسپی رکھنے والوں سے متعدد بار میٹنگز کیں۔

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل

نواز شریف بچپن اور لڑکپن میں اندرون شہر میں کافی وقت گزار چکے ہیں، بسنت کے حوالے سے ان کا مؤقف ہے کہ یہ پنجاب کا کلچر اور موسمی تہوار ہے، اس سے پنجاب کا کلچر اجاگر ہوگا اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے جس کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ عوام نے بھی بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان