پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات میں میرا نام شامل کرنے کیلئے پولیس پر دباؤ ہے،خاتون کے سوال کا برا نہیں منایا، جواب دیا ہے،اگرہماری کارکردگی نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ ملتی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سازوسامان دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف بے تحاشہ قربانی دی ہے،سی ٹی ڈی میں مزید بھرتیاں کی جارہی ہیں،مضبوط انٹیلی جنس سے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے،خیبرپختونخوا کو بہت جلد دہشتگردی سے پاک کریں گے،عوام کی خوشحالی اور امن کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی ختم کرنے کیلئے  کارروائیوں میں خلل ڈالا جا رہا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ 9مئی واقعات میں میرا نام شامل کرنے کیلئے پولیس پر دباؤ ہے،پولیس کو غیر سیاسی رہنے دیں،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کیلئے 7،7ارب روپے منظور کئے،ضم اضلاع کیلئے 6ارب روپے سے زائد منظور کئے ہیں،سیف سٹی پروجیکٹ کو ضم اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ خاتون کے سوال کا برا نہیں منایا، جواب دیا ہے،لوگوں کو شعور دیا اسی لئے ہم سے سوال ہو رہے ہیں،اگر ہماری کارکردگی نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ ملتی ،خیبرپختونخوا کی تمام بہنیں سرکاری افسران سے سوال کریں۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں: علامہ راجا ناصر عباس

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کرنے کیلئے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا