سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 روز کے بعد قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4روزہ وقفے کے بعد قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 214ڈالر کی کمی سے نئی قیمت 4ہزار 850ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21ہزار 400روپے کی کمی سے 5لاکھ 7ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 347روپے گھٹ کر 4لاکھ 35ہزار 324روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1430روپے کی کمی سے 7ہزار 825روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1226روپے کی کمی سے 6ہزار 708روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی کی کمی سے سونے کی کی قیمت
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔