فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارتی (نیپرا) حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکا ہے۔

نیپرا اسلام آباد میں چیئرمین وسیم مختارکی سربراہی میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2025ء پر عوامی سماعت ہوئی، جس میں پی پی رہنما ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔

حکومتی درخواست پر نیپرا کی بجلی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکومتی درخواست پر اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی، فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہو گیا۔

ندیم افضل چن نے تجویز دی کہ اس سماعت کو سوشل میڈیا پر بھی دکھایا جائے، جس پر نیپرا حکام نے کہا کہ فی الحال ممکن نہیں، آئندہ اس تجویز کو دیکھ لیں گے۔

حکام کے مطابق نیٹ میٹرنگ کا مقصد ریونیو جنریشن بڑھانا نہیں تھا، اب تک میں ملک میں 6 ہزار میگاواٹ سولر لگ چکے ہیں۔

نیپرا حکام نے مزید کہا کہ اب تک نیٹ میٹرنگ میں ونڈ اور سولرصارفین کو اجازت ہے، نئے ریگولیشنز میں بائیو گیس کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں کو 5 سال تک کیا جائے گا، پرانے صارفین کے معاہدے 7 برسوں پر ہی برقرار رہیں گے۔

نیپرا حکام کے مطابق پرانے صارفین کے لیے بائی بیک نرخ برقرار رہیں گے، نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت انرجی پرائس کے برابر کرنے کی تجویز ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نیپرا حکام نیٹ میٹرنگ صارفین کے حکام نے

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق