عالمی امن کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا عالمِ امن کےلیےپاکستان اپنا کردارادا کرتا رہےگا۔
امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اورترقی کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےامن،رواداری اورانصاف کا درس دیا، عدم برداشت کےمقابلےمیں مکالمےکو فروغ دینا ہوگا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، خطےکےاستحکام اور عالم امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کے لیے
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز