ریاست دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بجائے سیاسی انتقام میں مصروف ہے، شیخ احمد نوری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہلِ بیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اسلام آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریؑ میں ہونے والے دہشتگرد دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفاکانہ اور بزدلانہ حملہ اسلام، انسانیت اور پاکستان کے امن پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہلِ بیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اسلام آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریؑ میں ہونے والے دہشتگرد دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفاکانہ اور بزدلانہ حملہ اسلام، انسانیت اور پاکستان کے امن پر براہِ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کا کوئی دین، کوئی اخلاق اور کوئی انسانیت نہیں۔ معصوم اور بے گناہ نمازیوں کا خون بہانا ناقابلِ معافی جرم ہے۔ ہم اس المناک سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سنگین ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اانہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ریاست دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے بجائے سیاسی انتقام اور مخالف آوازوں کو دبانے میں مصروف ہے جبکہ تکفیری دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کے سہولت کار مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے فوری اور فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو اس قسم کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور ملک بھر میں بالخصوص مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو فوری طور پر مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے اندوہناک واقعات کا تدارک ممکن ہو سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔