رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے وطنِ عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہوا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

پمز اسپتال کے حکام کے مطابق اب تک 11 شہداء کی میتیں، جبکہ 60 زخمی لائے گئے، دھماکے کے بعد پولیس، فوج کے دستوں اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری  ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مفتی نعمان نعیم اسلام آباد

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار