Jasarat News:
2026-07-24@05:14:22 GMT

بھارتی ریاست بہار میں فحش اور ذومعنی گانوں پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260207-8-6
پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں فحش اور ذومعنی گانوں پر پابندی۔ بہار پولیس نے فحش اورذو معنی گانوں کے خلاف ریاست گیر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعرات کے روز کہا کہ ایسے گانے ایک سنگین سماجی مسئلہ ہیں جو خواتین کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بچوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ، جو محکمہ داخلہ کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ ہولی کے تہوار سے قبل تمام اضلاع کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ عوامی مقامات، بسوں، ٹرکوں اور آٹو رکشاؤں میں فحش اور بازاری گانے بجانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور ضلع پولیس سربراہان کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ ایسے گانے عوامی مقامات پر خواتین کے لیے شرمندگی اور عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں۔جو بھی اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے گا، اس کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہولی سے قبل یہ خصوصی مہم مسلسل جاری رہے گی۔واضح رہے کہ فحش اورذو معنی گانوں کا معاملہ اس سے قبل 2023 میں بہار اسمبلی میں بھی اٹھایا گیا تھا، جب کانگریس کی رکن اسمبلی پرتیما کماری نے یکم مارچ کو ایوان میں اس مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت ریاستی حکومت نے قانون سازوں کو یقین دلایا تھا کہ اس سلسلے میں سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد تہواروں کے دوران خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا اور خواتین و بچوں کو باعزت اور محفوظ فضا فراہم کرنا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فحش اور

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت