رمضان المبارک :پہلا روزہ کب ہونے کا امکان؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک :دنیا بھر کے مسلمان استقبال رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان روزے رکھتے اور عبادات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہر مسلم ملک میں دفتری امور اور کام کے اوقات کار میں نرمی کی جاتی ہے۔
رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ماہِ مقدس میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے۔
کویت نے بھی ماہ مقدس میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک
عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے جاری بیان میں سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔
اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے 4 گھنٹے ملازمت کا دورانیہ مکمل کر سکتے ہیں
سول سروس کمیشن نے رمضان المبارک میں کام مقرر کردہ دورانیے پر تمام سرکاری اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان
واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری جب کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں 19 فروری کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔