کے الیکٹرک کا ٹیرف سرکاری ڈسکوز کے برابر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
حکومت نے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ٹیرف کو یکساں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد یونیفارم ٹیرف میں نظر ثانی کیلیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔
بجلی ٹیرف میں رد و بدل سے متعلق حکومت کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کا فیصلہ ہے اور 10 فروری کو اس پر سماعت ہوگی۔
حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے فکسڈ چارجز شامل کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز زیر غور ہیں اور ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی 249 ارب روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔