پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ بہت جلد صوبے کو دہشت گردی سے پاک کر لیں گے۔ جب بند کمروں کے فیصلے ہم پر لاگو ہوتے ہیں تو ان سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ میرے خلاف 9 مئی کے کیسز سے متعلق پولیس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جو سیاسی مقاصد کے لیے پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ اس سے باز رہیں، پولیس کو  غیر سیاسی رہنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پولیس لائن میں پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں اور جدید سکیورٹی آلات باضابطہ طور پر حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے  پولیس لائن پہنچنے پر یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، بائیکس، ایس ایم جیز، بلٹ پروف جیکٹس، بلٹ پروف ہیلمٹس اور سنائپر رائفلز حوالے کئے۔ پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنی پولیس کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت اپنی پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، تمام ضروریات ہنگامی بنیادوں پر پوری کی جا رہی ہیں، جب سے حکومت سنبھالی ہے سی ٹی ڈی کو 7.

7 ارب روپے دیئے، سپیشل برانچ کے لئے 7.2 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا، بلوچستان میں حملوں اور ترلائی میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعلی نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلٹ پروف پولیس کو

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی