پشاور ، پہلی بار خاتون پولیس افسر ایس پی آپریشنز کے عہدے پر تعینات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پشاور(آئی این پی ) پشاور میں پہلی بار گریڈ 18 کی پولیس افسر ریشم جہانگیر کو ایس پی آپریشنز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ریشم جہانگیر نے بطور ایس پی فقیر آباد سرکل چارج سنبھال لیا۔ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے دفتر کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھول دئیے اور عوامی شکایات سنیں۔ایس پی ریشم جہانگیر کا کہنا ہے کہ پولیس میں جینڈر کی کوئی تفریق نہیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف مثر کارروائی ان کی اولین ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہید صفوت غیور، کمانڈنٹ ایف سی، اسی دفتر میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، یہاں کی روایات قابلِ احترام ہیں اور خواتین کو احساسِ تحفظ فراہم کرنا ان کی اہم ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔